نیوزی لینڈ کرکٹ دورہ پاکستان کے حوالے سے فیصلہ اگلے 2 ہفتے میں کرے گا۔ نیوزی لینڈ میڈیا کا کہنا ہے کہ بعض کھلاڑیوں نے دورے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نومبر دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کی میزبانی کرنا ہےجبکہ پی سی بی نے نیوزی لینڈ کو ٹی 20میچز پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کی ہوئی ہے۔
نیوزی لینڈ میڈیا نے پلئیر ز ایسوسی ایشن کے سربراہ ہیتھ ملز سے گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ بعض کھلاڑیوں نے پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ سیریز دبئی میں ہی ہو لیکن بعض کھلاڑی سیکورٹی رپورٹ مثبت آنے پر دورہ کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔
نیوزی لینڈ میڈیانے مزید بتایا کہ سیکورٹی رپورٹ نیوزی لینڈ بورڈ کورواں ہفتہ میں موصول ہو جائے گی جبکہ بورڈ اگلے2 ہفتے میں دورہ پاکستان کے حوالے سے فیصلہ کرے گا ۔