• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں جارحیت سے توجہ ہٹانے کی ایک اور بھارتی کوشش

مقبوضہ کشمیر میں جارحیت سے توجہ ہٹانے کی ایک اور بھارتی کوشش

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت سے عالمی توجہ ہٹانے کی ایک اور کوشش کی ہے، بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، رواں سال میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر 1300سے زائد خلاف ورزیوں میں30سے زائد شہری شہید ہو چکے۔

سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر کے گاؤں کھنور میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھارتی جارحیت کی بھینٹ چڑھ گئے ، خاندان کے دو افراد شدید زخمی ہیں، بھارتی مارٹر گولے نے گھر کا سارا سامان جلا ڈالا، زندہ بچ جانےوالے مسلسل خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

بھارت کی سیکورٹی فورسز پاکستان اوربھارت کے درمیان 191 کلومیٹر پر محیط ورکنگ باؤنڈری کی گزشتہ سال کےدوران مسلسل خلاف ورزیاں کررہی ہیں، ا ن دنوں سحری و افطاری کے اوقات میں بھی ہڑپال، چار واہ، شکر گڑھ، چپراڑ اور اکھنور سیکٹرز میں واقع سویلین آبادی پر بھارتی فورسز وقفے وقفے سے گولہ باری کرتی ہے، اس گولہ باری کے باعث اسکول بھی بند ہوچکا ۔

‎رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران بھارتی سیکورٹی فورسز ایک ہزار تین سو بار ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں کرچکی ہیں،30 سے زائد شہری جان سے جاچکے، شہادتیں جاری ہیں اوربھارت عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی جاری رکھےہوئےہے ۔

تازہ ترین