• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈز ٹیسٹ، پہلے دن کا کھیل مکمل، پاکستان نے 50 رنز بنالئے

لارڈز ٹیسٹ، پہلے دن کا کھیل مکمل، پاکستان نے 50 رنز بنالئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل مکمل ہوگیا۔انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 184رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 50رنز بناسکی ہے۔ اب تک 23اوورز کا کھیل ہوچکا ہے ۔

اظہرعلی 18 اور حارث سہیل 21 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ امام الحق 4رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی اور حارث سہیل نے مشترکہ طور پر 38رنز بنائے ہیںجبکہ دونوں نے 17اعشاریہ 3اوور کھیلے ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں گرین شرٹس کے بولرز کے دباؤ میں نظر آئی جس کے سبب انگلینڈ کے بیٹمسمین کھل کر نہ کھیل سکے ۔ محمد عباس اور حسن علی نے 4،4 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عامر اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ لی ۔

انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 2.58اوورز میں 184 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ٹیم کی جانب سے سابق کپتان الیسٹر کک14چوکوں کی مدد سے 70رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ آل رائونڈر بین اسٹوکس 38رنز بنا سکے۔

تازہ ترین