• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت رقم منتقلی کا الزام، نواز شریف کا چیئرمین نیب کو نوٹس

بھارت رقم منتقلی کا الزام، نواز شریف کا چیئرمین نیب کو نوٹس

اسلام آباد (جنگ نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت رقم منتقل کرنے کا الزام عائد کرنے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ نواز شریف کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں چیئرمین نیب کے الزامات کو قبل از انتخابات دھاندلی قرار دیا گیا۔ سابق وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین نیب توہین آمیز پریس ریلیز پر 14 روز میں معافی مانگیں اور ایک ارب روپے کا ہرجانہ ادا کریں۔ نوٹس کے مطابق انگریزی اور اردو کے اخبارات میں باقاعدہ معافی نامہ شائع کرایا جائے۔ قانونی نوٹس میں مزید کہا گیا کہ معافی نہ مانگنے اور ہرجانہ ادا نہ کرنے پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین