• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوٹس جھوٹے شخص کی جانب سے چیئرمین کی ساکھ خراب کرنیکی کوشش ہے، نیب

نوٹس جھوٹے شخص کی جانب سے چیئرمین کی ساکھ خراب کرنیکی کوشش ہے، نیب

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) نیب نے میاں نواز شریف کے موقف کو مسترد کر دیا ہے اور نیب ذرائع نے کہا کہ جس شخص کو سپریم کورٹ نے جھوٹا قرار دیا ہو اسکی جانب سے نوٹس نیب کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش ہے ۔ ذرائع کےمطابق نواز شریف کی طرف سے بھیجا گیا لیگل نوٹس نیب کو موصول نہیں ہوا ۔ نیب کےذرائع کے مطابق نواز شریف کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 62کے تحت جھوٹا قرار دیا ہے ان کا ایک آئینی ادارے کے سربراہ جو کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر کام کر چکے ہیں اس کے علاوہ ایبٹ آباد کمیشن اور لاپتہ افراد کمیشن کے بھی سربراہ ہیں ،انہوں نے نہ صرف ایبٹ آباد کمیشن کے تنخواہ کی مد میں 61لاکھ روپے حکومت کوواپس کیے بلکہ لاپتہ افرادکمیشن کے چیئرمین کے طور پر بھی حکومت پاکستان سے کوئی معاوضہ نہیں لے رہے ۔ان کابطور چیئرمین تقرر حکومتی اور اپوزیشن لیڈرزنے ملکر کیا تھا ۔

تازہ ترین