• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( صباح نیوز) کراچی میں چھ دن رہنے والے ہیٹ ویو کے سلسلہ ختم ہو گیا ہے جس کے بعد شہر میں گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج گرمی کی شدت میں تین سے چار ڈگری کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت چھتیس سے سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعے کے روز درجہ حرارت سینتیس سے انتالیس ڈگری جبکہ ہفتے کہ چھتیس اور اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین