• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ،شمالی کوریا ملاقات منسوخ یا پھر تیاریاں؟

امریکا ،شمالی کوریا ملاقات منسوخ یا پھر تیاریاں؟

امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات منسوخ کردی اورپھر دھمکیوں پر اترآئے اور کہا کہ کسی بھی احمقانہ ردعمل کے لیے امریکی فوج تیار ہے۔شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ملاقات کی منسوخی کےباوجودامریکاسےمسائل کاحل چاہتےہیں۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات منسوخ ہونے پر جنوبی کوریا، برطانیہ اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اظہار افسوس کیا ہے، شمالی کوریا نے غیر ملکی صحافیوں کی موجودگی میں جوہری ہتھیاروں کی تجربہ گاہ تباہ کردی۔

صدرٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جاپان اورجنوبی کوریاکی قیادت سےبات ہوئی ہے،وہ بھی شمالی کوریاکوجواب دینے کے لیے تیار ہیں،شمالی کوریاکےسربراہ کم جونگ ان سےملاقات اب بھی ہوسکتی ہے۔

سابق بیورو ڈائریکٹر سی آئی اے بروس کلنگر نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے شمالی کوریا سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے ہیں ، خط میں دھمکی بھی ہے اور ملاقات کی خواہش بھی ظاہر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری فوج دنیاکی افواج سے کہیں زیادہ طاقتور ہے اس نے حال ہی میں بہتری میں مزید اضافہ کیا ہے اور ہم لازمی طور پر تیار ہیں مگر اس نے سفارت خانے کومذاکرات کا موقع فراہم کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان نےٹرمپ کےبیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سربراہ ملاقات کی غیرمتوقع منسوخی افسوسناک ہے،اس کےباوجودامریکاسےمسائل کاحل چاہتےہیں۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ یکطرفہ منسوخی سےسوچنےپرمجبورہیں کہ کیاہماری سنجیدہ کوششیں درست تھیں؟سربراہ ملاقات منسوخ کیےجانےکی وجوہات کااندازہ لگانابہت مشکل ہے،ممکن ہےسربراہ ملاقات کےلیےٹرمپ کی خواہش میں کمی ہویاپراعتمادنہ ہوں۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ انسانیت اورجزیرہ نماکوریاکےاستحکام پریقین رکھتے ہیں،سمجھتےتھےکہ ٹرمپ فارمولادونوں ممالک کےخدشات دوراورمسائل حل کردےگا،شمالی کوریاامریکاسربراہ ملاقات کے لئےٹرمپ نےبےمثال کوششیں کیں،ایک بارپھرکہتےہیں کہ ہم مسائل کھلےدل سےحل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

’ممکن ہےٹرمپ نے کوئی چال چلی ہو‘

صدر کم جونگ ان سے ٹرمپ کی ملاقات منسوخ ہونے پر چین کی جانب سے ابھی تک خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی کے اخبار نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کوئی چال چلی ہو۔

ایڈیٹر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات کی منسوخی شمالی کوریا کی ایٹمی تجربہ گاہ تباہ ہونے کے بعد کی گئی ہے۔

شمالی کوریا کے صدر کی ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی منسوخی کے بعدرد عمل کے طور پر بہت سے بین الاقوامی رہنماؤں کو الجھن میں مبتلا کردیا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر نے کہا ہے کہ اعلان بہت افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اعلان کے بعد وہ اگلے مرحلے کے سلسلے میں ہنگامی اجلاس

تازہ ترین