• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’کہاں گیا وہ مُکا؟‘

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر پرویز مشرف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف مکّا دکھاتے تھے، کہتے تھے یہ ہے طاقت ،کہاں گیا وہ مکّا؟

سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویزمشرف نے 12مئی 2007کو اسلام آباد جلسے میں کراچی میں آزمائی گئی طاقت کا اظہار مکا دکھا کر کیا اور جب مشرف پارلیمنٹ میں آئے تو آخر میں مُکا لہرایا ، اگر ان میں طاقت ہے تو بزدلی سے باہر کیوں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرف ٹرائل نے ایک نہ ایک دن حتمی انجام تک پہنچناہے، ایک وزیراعظم 70،70پیشیاں بھگت رہاہے اور ڈکٹیٹر مفرور ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پرویز مشرف کی ٹرائل سے جان نہیں چھوٹ سکتی، آج پہنچے ،6ماہ بعد پہنچے لیکن مشرف ٹرائل انجام تک پہنچے گا، کوئی قانون مشرف کے خلاف ٹرائل کو نہیں روک سکتا، مشرف ٹرائل اوپن اینڈ شٹ کیس ہے اسی لیے موصوف پاکستان نہیں آرہے۔اس طرح کے مقدمے واپس ہو ہی نہیں سکتے ،یہ سنگین غداری کیس ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئےنواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے لیے لعنت کا لفظ استعمال کیا،پارلیمان سے متعلق وہ اپنے الفاظ اور عمل کی وضاحت خود دینگے۔

 صحافی نے نگراں وزیر اعظم کے بارے میں  نوازشریف سےسوال کیا کہ نگران وزیراعظم کا نام کیوں فائنل نہیں ہوا؟

نواز شریف نے کہا کہ اگر اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی اور الیکشن کمیشن میں جائے گا۔

تازہ ترین