• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے قریبی علاقے مسی ساگا کے ایک ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکا ٹورنٹو کے مضافات میں موجود بھارتی ریسٹورنٹ میں ہوا۔

 کینیڈا: مسی ساگا کے ریسٹورنٹ میں دھماکا

پولیس حکام کے مطابق دو مشتبہ افراد نے ریسٹورنٹ میں دھماکا کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، جبکہ زخمی ہونے والوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 کینیڈا: مسی ساگا کے ریسٹورنٹ میں دھماکا
دھماکے کے بعد ریسٹورنٹ سے فرار ہونے والے دو افراد جن کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ انہوں نے دھماکا کیا 

ریسٹورنٹ میں دھماکے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، کینیڈین پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین