• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے 480درآمدی اشیاء پر ریگولیٹر ی ڈیوٹی عائد کردی

ایف بی آر نے 480درآمدی اشیاء پر ریگولیٹر ی ڈیوٹی عائد کردی

ایف بی آر نے درآمدی اشیاءپر ریگولیٹر کی نئی ٹیرف لائن کا ایس آر او جاری کر دیا، 251 درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہوکر اب 480 درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی ۔

ایف بی آر نے اکتوبر 2016 میں ایس آر او 1035 جاری کیا تھا جس کا مقصد بڑھتی درآمدات کو کم کرنا تھا۔ اس سلسلے میں حکومت نے 731 درآمدی اشیا پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی تھی جس پر برآمدکنندگان کی جانب سے ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے پر شدید مخالفت سامنے آئی تھی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی تاجروں اور صنعتکاروں سے بجٹ سے پہلے اہم ملاقاتیں ہوئیں تھیں جس میں وزیر خزانہ نے برآمدی صنعت میں استعمال ہونے والے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ایف بی آر نے فنانس ایکٹ آنے کے بعد نیا ایس آو او 640 / 2018 جاری کردیا ہے اور 1035 ایس آر او واپس لے لیا ہے ۔نئے جاری ہونے والے ایس آر او کے تحت 251 درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ختم کردی گئی ہے اور اب 480 درآمدی اشیا ءپر ریگولیٹری ڈیوٹی کی نئی ٹیرف لائن میں شامل کیا گیا ہے ۔

آل انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین کا کہنا ہے کہ برآمدکنندگان کے مطالبے پر وزارت تجارت کی تجویز پر درآمدی اشیاء کی ٹیرف لائن کم کردی گئی ہے۔کئی ایسی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی گئی ہے جو برآمدات بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

تازہ ترین