• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چھوٹے کمروں کو بڑا بنائیں

میرا دیا جلائے کون

میں تیرا خالی کمرہ ہوں،

ناصر ؔ کاظمی نےیہ شعرپتا نہیں کیا سوچ کرلکھا ، لیکن کبھی ہم اپنے چھوٹے سے کمرے کو دیکھیں تو یہی خیال آتاہے کہ کمرہ خالی ہوتو تبھی بہت بڑا محسوس ہوسکتاہے تاہم ہم لوگ چونکہ Minimilisticنہیں ہیں اسی لیے ہم وافر اشیا سے کمرہ بھر لیتے ہیں اور پھر اس کے چھوٹے ہونے کا رونا روتے رہتے ہیں ۔چلیں کوئی بات نہیں، آپ اور آپ کا کمرہ یہی باتیں کرتا ہوگا کہ کیسے اس میں کشادگی اختیار کی جائے تو چلیں ،کچھ سوچ بچار کرتے ہیں۔

ہر گھر کی ضرورت اس میں رہنے والے لوگوں کی طرح بالکل الگ ہوتی ہے۔ جیسے کہ کچھ لوگ لیونگ روم کو ٹی وی روم سے بالکل الگ رکھنا چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ ان کی شراکت کو پسند کرتے ہیں۔ کچھ لوگ ڈرائینگ اور ڈائیننگ کی شراکت کو پسند کرتے ہیں۔ تاہم کچھ بنیادی اصول ہیں جنکی وجہ سے ہر گھر بہت شاندار لگتا ہے۔ جیسے کہ روشنیاں، فرنیچر کے رنگ وغیرہ۔ اسی طرح شیلفس لگانے سے بھی چھوٹے کمروں کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

•کمرے کو بڑا دکھانے کے لیئے شیشے والی تجویز کو اختیار کریں۔ جتنے بڑے آئینےلگائیں گے کمرہ زیادہ بڑا دکھائی دے گا۔

• کمرے کے داخلی راستوں اور کمرے کے لیئے ایک جیسے رنگ کا استعمال کریں اور ان کے ساتھ اگر قدرتی روشنی کا امتزاج ہو تو کمرہ مزید بڑا لگتا ہے۔

•ایک آرام دہ صوفہ کمرے میں سکون کے ساتھ ساتھ زائد مہمانوں کے لیئے بھی ایک اچھاآپشن ثابت ہو سکتاہے

•مختلف رنگوں کو اگر ہم آہنگی سے استعمال کیا جائے تو ان کا استعمال کمرے میں کشادگی لاسکتاہے اس سلسلے میں انٹرنیٹ سے مدد لی جاسکتی ہے۔

• سوچ بچار اور تخلیقی عمل آپ کی بہت زیادہ مدد کرسکتاہے۔ روزمرہ کے فرنیچر کے لیئے مختلف آپشنز استعمال کریں۔

• کمرے کو الگ الگ کرنے کے لیئے عقلمندانہ تجاویز کا استعمال کریں، جیسے کہ کمرے میں دیوار کی جگہ شیلف استعمال کیا جاسکتاہے۔

•امتزاجی رنگ کمرے کو نئی شکل دے سکتے ہیں۔

•باورچی خانے کو کمرے کے ساتھ ملا کر اسکا حجم بڑھایا جا سکتا ہے۔

• کمروں کوالگ دکھانے کے لیئے آپ مختلف فرنیچر کا استعمال کرسکتے ہیں یا پھر مختلف آپشنز کا استعمال کرسکتے ہیں یا صوفوں کی جگہ کمرے میں قالین استعمال کیا جاسکتاہے اور فرشی نشستیں کی جاسکتی ہیں۔

• کتابوں اور مختلف اشیا کے لیئے اونچی شیلف لگائے جاسکتے ہیں ۔

• انوکھی روشنیاں لیونگ روم سے ٹی وی لائونج تک لگائیں ۔ بعض روشیاں گھر کو بڑا دکھانے میںمعاون ثابت ہوتی ہیں۔

• فرنیچر تھوڑی سی پلاننگ سے لیں جیسے کہ اسٹوریج اسپیس والے صوفے لیں جو چھوٹے کمروں کے لیئے بہترین ہوتے ہیں۔

• چھوٹے کمروں میں دیواروں کو سجانا ایک اچھا آئیڈیا ہے۔ اسکے لیئے ایک اونچی شیلف نصب کریں۔

• جب بھی ممکن ہو باہر کا منظر دکھائی دینے کیلئے بڑی کھڑکیاں یا شیشے کے دروازے لگائیں ۔

• مرصع سجاوٹ سے چھوٹے کمرے نفیس لگتے ہیں۔

• ہائی رائٹ فٹ گھر کو مزید کشادہ دکھانے میں مدد دیتا ہے اور ایک آسان حل بھی ہے

• ایک کلاسک اسٹائل کسی بھی کمرے کو عمدہ اور کشادہ کرسکتاہے۔

• شیلفس ہمیشہ منظم اندا زمیں لگائیں۔

• سوبر رنگ اور فرنیچراستعمال کریں ۔فرنیچر کو منظم انداز سے لگانے سے بھی کمرے میں گنجائش نکل آتی ہے۔

• ٹی وی لگائیں تو ایسے کہ آپکے چھوٹے کمرے میں جگہ نہ گھیرے ۔

• نیچے بنے ہوئے کیبنٹس بہت کمال لگتے ہیں

• ایک چھوٹا سا کام کا ٹیبل کمرے کو بہت بہتر بناتا ہے

• چھوٹے کمروں کے لیئے سیڑھیوں کے نیچے کی جگہ کا استعمال کریں

• ایک دیوار جو کہ سینما کی طرح استعمال ہوسکتی ہے

اگر آپ کے پاس کوئی آئیڈیا ہو یا آپ اپنے گھر یا کمرے کی خصوصیات بتا ناچاہیں تو جنگ کے یہ صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں۔ 

تازہ ترین