• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارج اور امل کلونی کا دریاے تھیمز کنارے شاندار محل

جارج اور امل کلونی کا دریاے تھیمز کنارے شاندار محل

جارج اور امل کلونی اس وقت دنیا کے معروف ترین Power Couples میں سے ایک ہیں۔

دونوں میاں بیوی انفرادی طور پر بھی بین الاقوامی شہرت کے حامل ہیں۔ جارج کلونی کا شمار ہالی ووڈ کے چند بہترین اور دنیا کے پُرکشش ترین مردوں میں ہوتا ہے، جب کہ امل کلونی انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور انسانی حقوق پر عالمی شہرت یافتہ وکیل ہیں۔ 2014میں دونوں کے بندھن میں بندھ گئے۔ان کے ہاں، حال ہی میں جڑواں بچوں کی پیدایش بھی ہوئی ہے، جن کے نام الیگزینڈر اور اِیلا ہیں۔ انھوں نے لندن کے دریائے تھیمزکنارے جزیرہ Sonning Eyeمیں محل نما گھر خریدا ہے، 

جارج اور امل کلونی کا دریاے تھیمز کنارے شاندار محل

جہاں انھوںنے اپنے جڑواں بچوں کے ساتھ رہائش اختیار کی ہے۔ خریداری کے وقت اس گھر کی مالیت ایک کروڑ برطانوی پاؤنڈز تھی (پاکستانی کرنسی میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد)۔تزئین و آرائش کے بعد اس کی مالیت ایک کروڑ 40 لاکھ برطانوی پاؤنڈ ہوگئی ہے (پاکستانی کرنسی میں دو ارب دس کروڑ روپے سے زائد)۔ تزئین و آرائش کے بعد اس محل میں نیا لان ٹینس کورٹ، دریا کنارے نیا ’سمر ہاؤس‘، 60 فٹ طویل سوئمنگ پول، 360ڈگری سیکیورٹی سسٹم، ہوم سنیما وغیرہ شامل کیا گیا ہے۔

جارج اور امل کلونی کا دریاے تھیمز کنارے شاندار محل

اونچی چھت کے ساتھ بنا ہوا یہ محل 9بیڈ رومز، ایک شاندار ریسیپشن روم، لاؤنج، دفتر، پول ہاؤس، دیواروں کے ساتھ تاریخی اور یادگار کتابوں کے طویل شیلفوں، اوپن فائر پلیس پر مشتمل ہے۔ پول ہاؤس کی تزئین و آرائش ’پارٹی زون‘ کے طور پر کی گئی ہے، جس کا اپنا لاؤنج اور نیا بار بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ محل کے اندر جدید آلات پر مشتمل جیم بھی بنایا گیا ہے، جہاں جارج اور امل دونوں جسمانی مشقت کرتے ہیں۔ بیک یارڈ میں ایک ڈاک ہاؤس بھی بنا ہوا ہے، جو دریاے تھیمز کے ساتھ جڑا ہوا ہے، یہ اس کشتی کا اینکر ہاؤس ہے، جو جارج نے حال ہی میں خریدی ہے۔ہوم سنیما میں بیک وقت سولہ افراد بیٹھ کر مووی ٹائم انجوائے کرسکتے ہیں۔ امل کلونی نے اسے ’جارج زون‘ کا نام دیاہے، جہاں جارج کلونی بیٹھ کر فلموں کی ایڈٹنگ کرواتے ہیں، جب کہ امل انھیں چائے اور اسنیک پر جوائن کرتی ہیں۔ یہاں کینڈی جارز رکھے ہوئے ہیںاور ایک پاپ کارن مشین بھی موجود ہے۔ یہ محل سترھویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا، جو چار ایکڑ رقبہ پر پھیلا ہوا ہے۔ 

جارج اور امل کلونی کا دریاے تھیمز کنارے شاندار محل

جارج اور امل کے پڑوسیوں میں وزیراعظم تھریسامے، اسرائیل سے تعلق رکھنے والے جادوگر یوری گیلر اور گٹارسٹ جیمی پیج شامل ہیں۔ محل کی تزئین و آرائش اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر محلے داروں نے سخت احتجاج کیا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ ان تبدیلیوں سے پڑوسیوں کی پرائیویسی اور علاقے کا ورثہ متاثر ہورہا تھا۔ پڑوسیوں کے اعتراض کے بعد، تزئین و آرائش کے مجوزہ منصوبے میں کئی تبدیلیاں لے کر آئی گئیں، جب کہ سیکیورٹی کیمروں کی اونچائی بھی دو فٹ نیچے کردی گئی۔

جارج اور امل کلونی کا دریاے تھیمز کنارے شاندار محل

جارج کلونی، امل اور اپنے دوجڑواں بچوں کے ساتھ لندن کے اس محل میں منتقل ہونے سے پہلے سٹی اسٹوڈیو، لاس اینجلس میں ایک چھ بیڈ روم وِلا میں رہائش پذیر تھے۔ یہ وِلا انھوں نے1995 میں 22 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔ یہ تھری اسٹوری وِلا 3,700مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ جارج کلونی اٹالین کلچر کے بڑے فین ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جارج نے امل سے شادی کے لیے بھی وینس کے مقام کا انتخاب کیا تھا۔ وینس میں جارج کلونی نےLake Comoکنارے اٹھارویں صدی میں تعمیر کیا گیا وِلا 2001میں ایک کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالرز میں خریدا تھا۔2004 میں ریلیز ہونے والی اپنی بلاک بسٹر فلم ’اوشینزالیون‘ کی ریکی کے دوران انھیں یہ وِلا اور اس کی لوکیشن اس قدر پسند آئی کہ انھوں نے ناصرف اسے اپنی بلاک بسٹر فلم کی لوکیشن کے طور پر منتخب کیا بلکہ اسے اپنے لیے خرید بھی لیا۔ یہ پرتعیش وِلا 25 کمروں پر مشتمل ہے۔پرائیویسی کو برقرار رکھنے کے لیے بعد میں انھوں نے اس کے ساتھ واقع ایک اور وِلا کو بھی خریدلیا تھا۔صرف یہی نہیں، جارج کلونی، کابو(میکسیکو) میں بھی 10 کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے ایک وِلا کے مالک ہیں۔

تازہ ترین