• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہالی ووڈ کے کم عمر اسٹارز کے گھر بھی شاندار

دنیا میں کامیاب لوگوں کی کمی نہیں کچھ لوگ زندگی کے آخرمیں کامیاب ہوتے ہیںتو کچھ کم عمری میں ہی ۔۔۔کم عمری میں کامیاب افرادکی زندگی بھی کامیاب گزرتی ہے ۔ہالی ووڈ میں کامیابی معمولی بات نہیں تاہم ایسے میں کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جو چھوٹی عمر میں ہی دنیا بھر میں مشہور ہو جاتے ہیں۔جس کے باعث ان کا رہن سہن بھی شاہانہ اطوار سے بھرپور ہوتا ہے، ابھرتے ہوئے نوجوان بالی ووڈ اداکاروں نے بہت چھوٹی عمر میں اپنی قابلیت کی بناء پر بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ان کی یہ مقبولیت ان کے بڑھتے معاوضے اور شاہانہ زندگی کی قدرومنزلت میں شاہانہ طریقے سے اضافہ کرتے ہیں۔ سب سے مہنگا گھر ، مہنگی گاڑی،مہنگے ڈریسز ،بیگز کی خریداری ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ، دونوںانڈسٹری میں فیشن بنتی جارہی ہے ۔

ان دنوں بالی ووڈ ہو یا ہالی ووڈ، مہنگے گھروں کا فیشن خاصا مقبول ہے ۔یا یوں کہیں تو بھی بہتر ہوگا ان دنوں ہالی ووڈ اداکار بھی اپنی جائیداد بنانے کے جنون میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔آج ہم آپ کو ہالی ووڈ کے کچھ ایسےہی کم عمر اداکاروں کے گھر دکھائیں گے جنھوں نے تیس سال سے پہلے ہی اپنے گھر کا خواب مکمل کرلیا اور ان میں سے کچھ اداکار تو ایسے بھی ہیں جنھوں نے یہ خواب ایک بار نہیں دو سے تین بار مکمل کیا۔۔۔

معروف ماڈل کیلی جینر

ٹرولیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 20سالہ رئیلٹی ٹی وی اسٹار اور معروف ماڈل کیلی جینرنےکیلیفورنیا کی خوبصورت خفیہ پہاڑیوں میں تیسرا گھر خرید لیا ہے جس کی مالیت12ملین ڈالر ہے۔یہ گھر بھی کیلی جینر کے محل نما گھروں سے کسی طور پیچھے نہیں ۔گزشتہ برس جولائی میںماڈل کیلی جینر نے اپناکیلیبس شہر میں موجودگھر 3 ملین ڈالر سے زائد رقم میں فروخت کیا ۔جس کے بعد 12 ملین ڈالر کا یہ خوبصورت گھر کیلی جینر کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ہالی ووڈ کے کم عمر اسٹارز کے گھر بھی شاندار

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زیان ملک

پاکستانی نژاد انگلش سنگر زیان ملک کا شمار کم عمری میں شہرت کی بلندیوں تک جا پہنچنے والے سلیبرٹیز میں ہوتا ہے،یہی نہیں گزشتہ برس ایشیا کے پرکشش مردوں کی لسٹ میں زیان ملک کا نام تیسرے نمبر پر جگمگا رہا تھا۔زیان ملک نے جیجی ہڈیدسے علیحدگی کے بعد کم عمری میں ہی 10ملین ڈالر سےنیو یارک کے مشہور شہر مین ہٹن میں پینٹ ہاؤس خریدا ہے ۔یہ پینٹ تین ہزار پانچ سو ستانوے اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے جس میں چار بیڈرروم اور ایک عالیشان اور جدید کچن ہے ۔

امریکی ماڈل جی جی ہڈید

23سالہ جی جی ہڈید پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زیان ملک کی محبوبہ بھی رہ چکی ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ زیان ملک گھر لیں اور جیجی پیچھے رہ جائے۔۔رپورٹس کے مطابق جی جی نے زیان کے مین ہٹن سٹی شفٹ ہونے سے پہلے ہی2015میں پانچ کمروں پر مشتمل بووری اپارٹمنٹ خرید لیا تھا جس کی قیمت 2ملین ڈالر سے زیادہ ہے ۔جی جی ہڈید کے اپارٹمنٹ میں سب سے خوبصورت ان کا کیبنٹ روم ہے جہاں بڑے سائز کی الماریاں دیواروں میں نصب مکین کی شاہانہ زندگی کا منہ بولتا ثبوت پیش کرتی ہیں۔

ہالی ووڈ کے کم عمر اسٹارز کے گھر بھی شاندار

امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ

ہالی ووڈ کے دیگر کم عمر اداکاروں کی طرح ٹیلر سوئفٹ کا شمار بھی کم عمری میں ہی بے پناہ مقبولیت پانے والے اداکاروں میں ہوتا ہے ۔ٹیلر سوئفٹ سے متعلق جہاں یہ خبر دلچسپ تھی کہ وہ اپنے مداحوں کو قیمتی ترین گھر بطور تحفہ دے چکی ہیں جس کا ثبوت ان کی ایک مداح نے خود بتا کر دیا اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے ٹیلر سوئفٹ کا اپنا گھر کتنا عالیشان ہوگا ٹیلر سوئفٹ نے رہوڈ آئر لینڈ مینشن میں سترہ ملین ڈالر سے بھی زائد رقم کا گھر خریدا ہے اور ٹیلر اپنی سماجی میل جول کی عادت کے باعث ان دنوں اپنے دوست احباب کو اپنے نئے گھر مدعو کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ہالی ووڈ کے کم عمر اسٹارز کے گھر بھی شاندار

ہالی و ڈ کی معروف گلوکارہ و اداکارہ ریحانہ

اداکارو ں کے بڑھتے معاوضے انھیں چوری ڈکیتیوں سے بھی خوفزدہ کیے رکھتے ہیں،یہی وجہ ہے فلم انڈسٹری کے کامیاب اداکار اپنے پیسوں کو اچھی جگہ انویسٹ کرنا بہتر سمجھتے ہیں، بالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ نے بھی اپنی بیسٹ انویسٹمنٹ کے لیے چودہ ملین ڈالر میں ایک عالیشان گھر خریدنا ہی بہتر سمجھا۔

تازہ ترین