• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شاہین ائیر کے بینک اکائونٹس منجمد

ایف بی آر نے فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر شاہین ائیر لائن کے بینک اکائونٹ منجمد کردئیے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے لارج ٹیکس یونٹ کراچی کے ایڈیشنل کمشنر ناصر بخاری نے بتایا کہ شاہین ائیر لائن پر ایف ای ڈی کی مد میں مارچ 2018 تک 52 کروڑ کے واجبات تھے جس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 15 مئی 2018 تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادائیگی نہ ہونے پر شاہین ائیر لائن کے بینک اکاونٹس منجمد کرکے 86 لاکھ روپے وصول کرلئے ہیں جبکہ بقیہ رقم کی وصولی تک شاہین ائیر لائن کے بینک اکاونٹس منجمد رہیں گے ۔

دوسری جانب ایف بی آر نے شاہین ائیر لائن کے خلاف سول ایوی ایشن کو بھی خط لکھ دیا ہے جس میں سول ایوی ایشن کو شاہین ائیر لائن کے لوکل فلائٹ آپریشن ڈیوٹی کی ادائیگی تک معطل رکھنے کی سفارش کی ہے۔ 

تازہ ترین