• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سر ہاروی وائن اسٹین نے پولیس کو گرفتاری دیدی

ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین نے نیویارک پولیس کو گرفتاری دے دی۔ ذرائع کے مطابق ہالی وڈ پروڈیوسر کو 80 سے زائد خواتین کے جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ہاروی وائن اسٹین پرجنسی زیادتی کے 2 مقدمات کے تحت کارروائی کی جائے گی جس میں ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے جبکہ ایک اور کو جبراً نازیبا حرکات کے لئے مجبور کرنے کے کیس شامل ہیں۔

اکتوبر 2017 میں شائع ہونے والی نیویارک ٹائمز کی تہلکہ خیز تحقیقاتی رپورٹ سے انکشاف ہوا جس کے بعد خواتین کی بڑی تعداد نے ہالی وڈ پروڈیوسر سے متعلق حقائق سے پردہ اٹھایا تھا اور اس کے بعد ہی ’می ٹو‘ مہم کا آغاز ہوا۔

وائن اسٹین پر الزامات لگانے والی خواتین میں ہالی وڈ کی صف اول کی اداکارائیں انجیلینا جولی، سلمیٰ ہائیک، گوئینتھ پیلٹرو، ایشلی جَڈ،روز میک گوئن اور ہیتھر گریہم شامل ہیں۔ 

تازہ ترین