آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 9؍صفر المظفّر 1440ھ 19؍اکتوبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شاباش نعیم شاباش، دانیال کو تھپڑ مارنے پر عمران کی شاباشی

شاباش نعیم الحق ! شاباش ! نعیم الحق کا بیان سامنے آیا ہے جس سے انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان نے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر نعیم الحق کو شاباش دی ہے۔

عمران خان سے شاباش ملنے کی تصدیق خود نعیم الحق نے سوشل میڈیا پر انٹرویو دیتے ہوئے کی ہے جس میں نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر ان کی تعریف کی اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی ان کے اس عمل کو سراہا ہے ۔

نعیم الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ دانیال عزیز کو ہاتھ بالکل صحیح پڑا، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، انہوں نے جو کچھ کیا، ردعمل میں کیا جس پر انہیں کوئی پشیمانی نہیں ہے ۔

عمران خان سے شاباش ملنے کے بیان پر نعیم الحق کی جانب سے بات بنانے کی کوشش بھی کی گئی ۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے تھپڑ مارنے پر تعریف نہیں کی بلکہ انہوں نے دانیال عزیز کی جھوٹی اور بے ہودہ گفتگو کا جواب دینے پر مبارک باد دی تھی۔

نعیم الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کبھی تشدد کے استعمال کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں