• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کےالیکٹرک کو اضافی گیس بند کرنے کی وارننگ

کراچی والوں کےلیے بجلی کے ایک اور بڑے بحران نے سر اٹھالیا، سوئی سدرن گیس نے کے الیکٹرک کی اضافی گیس بند کرنےکی وارننگ دے دی۔

کے الیکٹرک نے گیس سپلائی معاہدے پرایک ماہ گزر جانے کے باوجود دستخط نہیں کیے۔

ذرائع ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کو کےالیکٹرک نے جی ایس اے پر دستخط کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود آڈٹ فرم کا تقرر نہیں کیا جاسکا۔

کے الیکٹرک نے آڈٹ فرم کی تقرری کے لیے پہلے 15 اور بعد ازاں ایک ہفتے کا وقت مانگا تاہم ایک ماہ گزرنے کے باوجود کے الیکٹرک نے گیس سپلائی معاہدہ نہیں کیا، آئندہ ہفتے تک معاہدہ نہ ہوا تو100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی معطل ہوجائے گی۔

تازہ ترین