• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ کاجول مومی پتلے میں ڈھل گئیں


بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کاجول بھی مومی پتلے میں ڈھل گئیں۔جی ہاں، سنگاپور کے مادام تساؤ میوزیم میں بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کاجول کا مومی مجسمہ نصب کردیا گیا جس کی رونمائی کاجول نے خود کی جبکہ اس موقع پر اُن کی بیٹی بھی اُن کے ساتھ تھی ۔

بالی ووڈ اداکارہ کاجول مومی پتلے میں ڈھل گئیں

دوسری جانب کاجول کے شوہر اداکار اجے دیوگن نے ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’ملئے خاموش کاجول سے۔‘


بالی ووڈ اداکارہ کاجول مومی پتلے میں ڈھل گئیں

واضح رہے کاجول بالی ووڈ اداکاروں میں تیسری اداکارہ ہیں جنکا مومی مجسمہ سنگاپورکے مادام تساؤ کی زینت بنے گا جبکہ اس سے قبل امیتابھ بچن،شاہ رُخ خان سمیت گاندھی اور نریندر مودی کا مومی مجسمہ بھی سنگاپور کے مادام تساؤ میں نصب ہے ۔

بالی ووڈ اداکارہ کاجول مومی پتلے میں ڈھل گئیں

صرف یہی نہیں بلکہ بالی ووڈ اداکاروں میں سلمان خان، ریتھک روشن، ایشوریہ رائے، کترینہ کیف ،مادھوری ڈکشٹ کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں جبکہ ورون دھون، پرابھاس اور انیل کپور کا مومی مجسمہ ہانگ کانگ کے مادام تساؤ میوزیم میں نصب کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین