• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ،3وکٹ پر192رنز

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ،3وکٹ پر192رنز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن گرین شرٹس کے بیٹسمین نے انگلش ٹیم کا پہلی اننگز کا خسارہ پورا کردیا اور صرف 3 وکٹ کے نقصان پر 190رنز اسکور کرلیے ۔

تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کی جانب سے اس وقت اسد شفیق 54اور بابر اعظم 39رنز پر کھیل رہے ہیں ، اسد شفیق نے اپنی  نصف سنچری 81گیندوں پر 6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائےجبکہ دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ پر 73رنز کی شراکت قائم ہوچکی ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو حارث سہیل 21 اور اظہر علی 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھےاور پاکستان کو کھیل کے پہلے سیشن میں 2 وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

پاکستان کو دوسرے دن کا پہلا نقصان حارث سہیل کی صورت میں ہوا وہ 39 رنزاسکور کرکے مارک ووڈ کی گیند پر وکٹ کے پیچھےکیپر کو کیچ دے بیٹھےاس کے بعد 119 رنز کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 50 رنز بناکر اینڈرسن کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو ئے۔

تازہ ترین