• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا کے خیبرپختونخوامیں انضمام پر باجوڑ میں جشن منایا گیا

فاٹا کے خیبرپختونخوامیں انضمام پر باجوڑ میں جشن منایا گیا

فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام پر باجوڑ میں جشن منایا گیا، باجوڑ سیاسی اتحاد کے مشران کا کہنا ہے کہ انضمام سے قبائلی عوام کی ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ ہوجائے گا۔

فاٹا کےخیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام پر باجوڑ ایجنسی میں ’جشن ریلی‘ نکالی گئی۔

شرکا سے خطاب میں باجوڑ سیاسی اتحاد کے مشران نے کہا کہ قبائلی عوام اب سکھ کا سانس لے سکیں گے، ایف سی آر سے نجات اور پختونخوا میں انضمام سے قبائلی عوام آزاد ہوگئے ہیں اور قبائلی عوام کےلیے 24 مئی کا دن آزادی کا دن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب ترقی کا دور شروع ہوگااور اندھیروں کا خاتمہ ہوگا۔ا

تازہ ترین