• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بلالیا

الیکشن کمیشن نے پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بلالیا

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دینے کے لئے پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا اہم اجلاس 31 مئی کو طلب کرلیا، پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کو دعوتی خطوط جاری کر دیےگئے۔

الیکشن کمیشن نے پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس31 مئی کو دن گیارہ بجے طلب کیا ہے، اجلاس میں مجوزہ ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دی جائے گی، اس سلسلے میں تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو خطوط ارسال کر دیے گئے ہیں۔

دعوتی خطوط کے ساتھ ضابطہ اخلاق کے مسودے کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے، سیاسی جماعتوں، امیدواروں، پولنگ ایجنٹس اور الیکشن ایجنٹس کےلیے ضابطہ اخلاق پر مشاورت کے بعد ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دی جائے گی۔

تازہ ترین