• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دماغ کو صحتمند رکھنے کیلئےپیروں کو مناسب حرکت دیجئے

دماغ کو صحتمند رکھنے کیلئےپیروں کو مناسب حرکت دیجئے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)اب وقت آگیا ہے کہ اگر آپ اپنے دماغ کو تندرست رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے پیروں کو حرکت دیجئے۔

نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پیروں کی ورزش سے نئے دماغی خلیات (نیورونز) بھی بنتے ہیں۔

اس تحقیق سے موٹر نیورون اور دیگر امراض کو جاننے میں مدد ملے گی۔

دماغ کو صحتمند رکھنے کیلئےپیروں کو مناسب حرکت دیجئے

خلا کی کم وزنی میں خلا نورد بہت دیر تک جسمانی طور پر سرگرم نہیں رہتے جس سے ان کی طبعی حالات میں بہت تبدیلی آتی ہے۔ پٹھے اور عضلات سکڑنے لگتے ہیں۔

تاہم نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پیروں اور ٹانگوں کو حرکت نہ دینے سے پورے جسم کا نیورو مسکیولر نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ حرکات اور دماغ کا گہرا تعلق ہوتا ہے کیونکہ پورے جسم کی حرکات کے سگنل دماغ کے موٹرنیورون کارٹیکس سے خارج ہوتے ہیں اور یوں ہمارا پٹھا (مسل) سکڑتا یا پھیلتا ہے۔

دماغ کو صحتمند رکھنے کیلئےپیروں کو مناسب حرکت دیجئے

جب دماغ کا کوئی حصہ متاثر ہوتا ہے تو دماغ لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی مرمت کرتا ہے اور نئے روابط بناکر اس نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین