• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
رمضان المبارک برطانیہ کا تیسرا بڑا تہوار

برطانیہ میں کرسمس اور ایسٹر کے بعد رمضان المبارک تیسرا بڑا تہوار مانا جاتا ہے ۔

رمضان المبارک کا مہینہ نا صرف مسلمانوں کے لئے رحمت لاتا ہے بلکہ تمام انسانوں کے لئے خوشحالی بھی لاتا ہے۔اس مہینے سے سب سے زیادہ فائدہ دکانداروں کو ہوتا ہے۔

برطانیہ میں رمضان المبارک کی آمد کا مطلب خوردہ فروشوں کے کاروبارکی چاندی ہونا ہے۔ رمضان میںبرطانوی تاجروں کا ہدف30 لاکھ سے زائد برطانوی مسلمان ہوتے ہیں، جو روزوں کیلئے اشیائے خورونوش کی تلاش میں اسٹورز کا رخ کرتے ہیں، اسی لئے دکانوں کے شیلف حلال گوشت، کھجور اور مشروبات سے بھرے نظر آتےہیں۔

رمضان المبارک برطانیہ کا تیسرا بڑا تہوار

ایسے اسٹورز کے مالکان کی عید رمضان میں ہی ہو جاتی ہے جہاں قرآن یا مذہبی کتابیں ، عطر ، تغرے، جائے نماز، اسکارف، کھجور یا مسلمانوں کے لئے دیگر چیزیں دستیاب ہوں ،ایسے اسٹورز پورے برطانیہ میں صرف چند ہی مقامات پر واقع ہیں۔

ایک اسٹور مینیجر کا کہنا ہے کہ’ پورے سال میں سب سے زیادہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ہمارا کاروبار عروج پر ہوتا ہے،اس کے علاقہ حج سے کچھ دن قبل بھی ہمیں کاروبار میں فائدہ ہوتا ہے۔‘

ایک غیر مسلم اسٹور مینیجر کا کہنا ہے کہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی میں اپنے اسٹور پر مختلف روحانی اشیاء دستیاب کر دیتا ہوں ، ان میں عید پرتحائف کے طور پر دینے کے لئےرنگا رنگ کپڑے، خوشبو بھی دستیاب ہوتے ہیں۔

رمضان المبارک برطانیہ کا تیسرا بڑا تہوار

اسلامی برانڈنگ کنسلٹنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میںکرسمس اور ایسٹر کے بعدرمضان المبارک کی اہمیت واضح ہے۔

2016 میں برطانوی اخبار ا نے انکشاف کیا تھا کہ ماہ رمضان میں حلال فوڈ بنانے والی صرف ایک کمپنی کا منافع 3 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گیا۔

تازہ ترین