• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین فلسطینی تنظیموں کی مدد بند کرے، اسرائیل

یورپی یونین فلسطینی تنظیموں کی مدد بند کرے، اسرائیل

اسرائیل نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں اور یورپی شہریوں کی ایک درجن سے زائد غیر سرکاری تنظیموں کی مدد بند کی جائے۔

اسرائیلی بیان کے مطابق ان تنظیموں کی مالی امداد یورپی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کی اسٹریٹیجک امور کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق متعدد غیر سرکاری تنظیمیں یورپی یونین سے مالی معاونت حاصل کر رہی ہیں، جبکہ ان کے اقدامات اسرائیل کے خلاف ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کا سرمایہ ان تنظیموں تک بھی پہنچ رہا ہے، جو مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط کی حامل ہیں۔

تازہ ترین