• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی سیارہ ’سی پیک‘ کی نگرانی کرے گا

پاکستان اگلے ماہ سی پیک کی مانیٹرنگ کیلئے سیارہ خلا میں بھیجے گا

پاکستان اگلے ماہ دو مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے گا،یہ سیارے چینی خلائی اسٹیشن سے خلا میں روانہ کئے جائیں گے۔

چینی اخبار کے مطابق ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ پاک چائنا اقتصادی راہداری کو مانیٹر کرے گا جبکہ دوسرا سیارہ سمندری ہوائوں اوراس کی لہروں کامشاہدہ کرے گا جبکہ سورج کے مدار میں زمین کے اطراف میں تبدیلیوں کو مانیٹر کرےگا۔

یہ سیارے چینی خلائی اکیڈمی اور پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نے جنوبی افریقا کی خلائی کمپنی کے تعاون سے تیار کئے ہیں۔

سن 2016میں پاکستان اور چین نے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے تحت رواں سال اسپیشل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ(مصنوعی سیارے) خلاء میں بھیجے جائیں گے جس کا بنیادی مقصد50ارب ڈالرز کی پاک چائنا اقتصادی راہداری کو مانیٹر کرنا ہے۔

واضح رہے کہ 2011 میںبھی چین نے’’پاک سیٹ ون آر‘‘ نامی مواصلاتی مصنوعی سیارہ خلاء میں بھیجا تھا۔

تازہ ترین