• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کے مداح کا دلچسپ انداز


کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کے دنیا سے رخصت ہو جانے کے باوجود ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں کمی نہیں ہوئی ، ایسے ہی مداح نے جارجیا کی سڑکوں پر مائیکل جیکسن کے مشہور ڈانس اسٹپس کی نقالی کرتے ہوئے جیکسن سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کر دیا ہے ۔

اُلٹی چال چلنے والا مشہور ڈانس اسٹپ مون واک یوں تو مائیکل سے بہتر کوئی نہیں کر پاتا تاہم اس نوجوان نے مائیکل کی خوب نقالی کی اور شہر Albanyکی سڑکوں پر مون واک کرتے ہوئے ایسی دھوم مچائی کہ ساچل میڈیا پر چھا گیا ۔

ہاتھوں میں کیمرہ تھامے یہ نوجوان گیلی سڑک پر مہارت سے مون واک اور مائیکل جیکسن کے دیگر ڈانس اسٹپس پرفارم کرتے ہوئے خود بھی اپنی ویڈیو بنا رہ اتھا تاہم قریب موجود شخص نے اس تما م کاروائی کی ویڈیو بنائی اور انٹر نیٹ پر اَپ لود کر دی جسے دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا۔

تازہ ترین