• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے گرد چکر لگانے والا نو مسلم چینی سعودی عرب پہنچ گیا

دنیا کے گرد چکر لگانے والانو مسلم چینی سعودی عرب پہنچ گیا

عبداللہ نامی چینی سیاح 106ممالک کا سفر طے کرکے سعودی عرب پہنچ گیا،سفر سے قبل چینی شخص مسلمان نہیں تھا لیکن دوران سفر اس نےاسلام قبول کیا۔

نومسلم چینی سیاح عبداللہ شان کا کہنا ہے کہ 2003میں دنیا کے گرد اپنے سفر کا اآغاز کیا تھا کہ لیکن بد قسمتی سے برطانیہ میں ایک حادثے کا شکار ہو گیا اور واپس چین چلا گیا لیکن اپنے عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سفر کا پھر سے آغاز کیا ۔

گزشتہ سال2017 میں دبئی میں ایک چینی شخص نےاسلام کی دعوت دی جس پر اسلام قبول کیا اور اسلام قبول کرنے کے بعدکعبہ پر حاضری کا ارادہ کیا اورا س کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سفر پر نکل پڑا۔

دنیا کے گرد چکر لگانے کے دوران 106 ممالک کا سفر کیا اور عمرہ کی ادائیگی کےلئے ارض مقدس پہنچ گیا ،56سالہ نو مسلم چینی سیاح عبد اللہ کی روتے ہو ئے بتایا کہ کعبہ کے دیدار کے وقت آنکھوں میں آنسو آگئے تھے میں نےدنیا میں کہیں اتنا سکون محسوس نہیں کیا جتنا کہ مسجد الحرام میں مجھے محسوس ہوا۔

عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد عبداللہ شان نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اب جلد از جلد روضہ رسول پر حاضری کو یقینی بنانا چاہتا ہے

نومسلم چینی عبداللہ شان نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے جو امن اوع سلامتی کا علمبردار ہے ۔

تازہ ترین