• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فٹنس چیلنج کھلاڑیوں، سیاستدانوں کے بعد اداکاروں تک پہنچ گیا

آلودہ بھارت میں فٹنس چیلنج کی گونج

بھارت مہان جہاں آلودگی میں سب سے آگے ہے وہیں آلودہ بھارت میں آج کل فٹنس چیلنج کی خوب گونج سنائی دے رہی ہے۔

بھارتی یونین منسٹر سے شروع ہونے والا فٹنس چیلنج کھلاڑیوں ۔ سیاستدانوں اور بھارتی وزیر اعظم سے لیکر اداکاروں تک پہنچ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیاستدان اور یونین منسٹر راجیاوردھن راٹھور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی اور ورزش کرتے ہوئے فٹنس چیلنج شروع ہوا جسے ویرات کوہلی ، سائنا نہوال، ثانیہ مرزا، مودی و دیگر سیاستدانوں نے قبول کیا اور ویڈیو پوسٹ کی ۔







سوشل میڈیا پر بھارت میں شروع ہونا والا یہ فٹنس چیلنج اب بھارتی اداکار ریتھک روشن، انوشکا شرماہی نہیں بلکہ ٹائیگر شروف ، دپیکا پڈوکون نے بھی قبول کرلیا اور اپی فٹنس ایکسرسائز پوری کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔




بگ بی امیتابھ بچن نے بھی اس فٹنس چیلنج کو سراہا اور ٹوئٹ کیا کہ سائیکل چلائیں فٹ رہیں تاہم کوئی ویڈیو پوسٹ نہیں کی۔


یاد رہے بھارتی شہر نئی دہلی کودنیا کا نہ صرف سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے بلکہ بھارت میں بڑھتی آلودگی کے خلاف عوام سراپا احتجاج بھی ہے اور لوگوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین