• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

 مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیاہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبائی وزرا ئے اعلیٰ اور کونسل کےممبران وزراء اورسینئرحکام شرکت کریں گے۔

اجلاس میں چھٹی مردم و خانہ شماری کے حتمی نتائج منظوری کے لیے پیش کئے جائیں گے، مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری کے بعد مردم و خانہ شماری کے حتمی نتائج جاری کیے جائیں گے۔

اجلاس میں مردم شماری کے 5 فیصد نتائج کی توثیق کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جبکہ پٹرولیم و گیس کی پیداوار اور تقسیم کے مکینزم کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

تازہ ترین