• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی شہید،تعداد116ہوگئی

غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی شہید،تعداد116ہوگئی

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی دم توڑ گیاجبکہ 2 ماہ میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد116ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 41سالہ حسین ابو اویدا اسپتال میں دم توڑ گیا، حسین ابو اویدا غزہ کے سرحدی علاقے میں دوران احتجاج اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔

غزہ کے سرحدی علاقے میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں نے 30مارچ سے احتجاج شروع کیا ہوا ہےان مظاہروں کے دوران اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کے واقعات میں اب تک 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے ۔

تازہ ترین