• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ: خود کو آگ لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم

جنوبی افریقہ ،خود کو آگ لگا کر ورلڈ ریکارڈبنا ڈالا

کسی شاعر نے کہا تھا،یہ عشق نہیں آسان بس اتنا سمجھ لیجئے، ایک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کر جانا ہے‘۔۔

اورکچھ سر پھرے افراد کو آگ کا دریا نہیں ملا تو خود کو ہی آگ لگا لی ۔


جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں 32 جانباز کرتب بازو نے ایک ہی وقت میں خود کو آگ لگا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

فائر پروف کاسٹیومز میں ملبوس یہ سر پھرے خطروں کے کھلاڑی خود کو آگ لگوا کرتھوڑی دور تک گئے اور پھر زمین پر لیٹ گئے جس کے بعد ان کے جسم پر لگی آگ بجھادی گئی۔

اس سے قبل 21 افراد نے ایک ہی وقت میں خود کو آگ لگا کر ریکارڈ بنایا تھا۔

تازہ ترین