• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لارڈز ٹیسٹ ، پاکستان تاریخی فتح کے قریب،انگلینڈ 6وکٹ پر130رنز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری لارڈزٹیسٹ میں گرین شرٹس تاریخی فتح کے قریب ، دوسری اننگزمیں انگلینڈ کی صرف 130رنز پر6وکٹیں گرگئیں ۔

میزبان ٹیم پرلارڈزٹیسٹ میں اننگزکی شکست کے سائے گہرے ہوگئے۔انگلش ٹیم کی جانب سے اس وقت جوس بٹلر18اور ڈومنیک بیس 4رنزپر ناٹ آئوٹ ہیں جبکہ انہیں اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 49رنز درکار ہیں۔

پاکستان بولرز کی جانب سے محمد عامر، محمد عباس اور شاداب خان نےشاندار بولنگ پرفارمنس دیتے ہوئے 2،2وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کی آدھی سے زیادہ بیٹنگ لائن کو پویلین بھیجا۔

اس سے قبل پاکستان کی 179رنز کی برتری کے جواب میں انگلینڈ کے 6بیٹسمین صرف 130رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے، صرف انگلش کپتان جو روٹ گرین شرٹس کے بولرز کے سامنے مزاحمت کرسکے اور 68رنز اسکور کرکے محمد عباس کا شکار بنے۔

تازہ ترین