• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق اقبال باڈی بلڈنگ کے صدر، نثار خان سیکرٹری جنرل منتخب

فاروق اقبال باڈی بلڈنگ کے صدر، نثار خان سیکرٹری جنرل منتخب

شیخ فاروق اقبال پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر اور نثار خان خلجی سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں فیڈریشن کے آئندہ چار سال کیلئے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔

سہیل انور کو چیئرمین، شیخ فاروق اقبال صدر، نثار خان خلجی کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا دیگر عہدیداروں میں نائب صدر ارمغان مقیم اورخزانچی پروفیسر محمد الیاس شامل ہیں۔

اجلاس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل محمد اعظم ڈار، پاکستان ریلوے، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر کے علاوہ پاکستان باڈی بلڈنگ ججز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جبکہ پاکستان آرمی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

تازہ ترین