• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈز ٹیسٹ میں حسن علی کا بائونسر، ڈیوڈ ملان ہل گئے

لارڈز ٹیسٹ میں حسن علی کا بائونسر، ڈیوڈ ملان ہل گئے

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز فاسٹ بالر حسن علی کےبائونسر نے انگلش بیٹسمین ڈیوڈ ملان کوہلا کررکھ دیا ۔حسن علی کے باؤنسرسے ڈیوڈ ملان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا ۔دونوں کھلاڑی پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

لارڈز ٹیسٹ میں کھیل کے تیسرے روز انگلش ٹیم نے کھانے کے وقف کے بعددوبارہ بیٹنگ شروع کی تو حسن علی نے 22 ویں اوور کی آخری گیند ڈیوڈ ملان کو باؤنسر مارا جو سیدھا ان کے ہیلمٹ پر لگا۔

حسن علی کے باؤنسر سے نا صرف ڈیوڈ ملان ہل کر رہ گئے بلکہ ان کے ہیلمٹ کے پچھلے حصے پر لگی حفاظتی جالی بھی ٹوٹ گئی۔

واقعے کے فوراً بعد انگلش ٹیم کے فزیو گراؤنڈ میں آئے اور ڈیوڈ ملان سے ان کی خیریت دریافت کی اور فزیو کی تسلی کے بعد ڈیوڈ ملان نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی۔

تازہ ترین