• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے5 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے5 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے5 کشمیری نوجوان شہید کر دئیے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی جاری ہےجبکہ سرینگر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی گئی ہےجبکہ فورسز کا ضلع کپواڑہ کے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

دوسری طرف سرینگر میں حریت قیادت نے کشمیر کی جیلوں میں قید بے گناہ کشمیریوں کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا، یاسین ملک کی قیادت میںہونے والے مظاہرے میں کشمیریوں کی رہائی کے لیے دھرنا بھی دیا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز نوہاٹا میں بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ اور پیلٹ گنوں کی فائرنگ سے50سے زائد مظاہرین کو زخمی کر دیا تھا۔

تازہ ترین