• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈنے 6وکٹ پر235رنز بنا لیے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری لارڈزٹیسٹ تیسرے دن کی دوسری اننگزمیں انگلینڈنے 6وکٹ پر235رنز بنا لیے ۔

میزبان ٹیم پرلارڈزٹیسٹ میں اننگزکی شکست کے سائے گہرے ہوگئےتھے ۔جس کے بعد جوس بٹلر اور ڈمینک بیس نے ٹیم کو سنبھالا دیا انگلش ٹیم کی جانب سے اس وقت جوس بٹلر66اور ڈومنیک بیس 55رنزپر ناٹ آئوٹ ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 56 رنز لیڈ کر نے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔

لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈنے 6وکٹ پر235رنز بنا لیے

پاکستان بولرز کی جانب سے محمد عامر، محمد عباس اور شاداب خان نےشاندار بولنگ پرفارمنس دیتے ہوئے 2،2وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کی آدھی سے زیادہ بیٹنگ لائن کو پویلین بھیجا۔

اس سے قبل پاکستان کی 179رنز کی برتری کے جواب میں انگلینڈ کے 6بیٹسمین صرف 130رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئےتھے ۔

صرف انگلش کپتان جو روٹ گرین شرٹس کے بولرز کے سامنے مزاحمت کرسکے اور 68رنز اسکور کرکے محمد عباس کا شکار بنے۔

تازہ ترین