• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم سٹی کونسل میں دو پاکستان و کشمیر نژاد کیبنٹ ممبر نامزد

لوٹن/ برمنگھم (نمائندہ جنگ) برمنگھم سٹی کونسل میں دو پاکستان و کشمیر نژاد کیبنٹ ممبر نامزد کر دیئے گئے ہیں اور پہلی مرتبہ کیبنٹ میں خواتین کو بھی مساوی نمائندگی دی گئی ہے، نو منتخب کیبنٹ ممبر کونسلر وسیم ظفر ڈڈیال سے تعلق رکھتے ہیں۔ برمنگھم نو منتخب کیبنٹ ممبر کونسلر ماجد محمود میرپور سے تعلق رکھتے ہیں۔ برمنگھم کیبنٹ ممبر وسیم ظفر کو ٹرانسپورٹ اور ماحولیات کا محکمہ الاٹ۔ برمنگھم کیبنٹ ممبر ماجد محمود کو کلین سٹریٹس، ویسٹس اینڈ ری سائیکلنگ محکمہ الاٹ، 22مئی کو برمنگھم میں تاریخی فیصلے، برمنگھم سٹی کونسل میں پہلی مرتبہ خواتین کی بھی مساوی نمائندگی۔ کونسلر آیون وارڈ کونسل لیڈر اور کونسلر برجڈ جونز ڈپٹی لیڈر کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔ کونسلر جین فرانسز تعلیم ہنر اور ثقافت، کونسلر کیٹ بوتھ بچوں کی فلاح و بہبود، کونسلر پاولیٹ ہمیلٹن صحت اور سماجی نگہداشت، کونسلر شیرن تھامسن نبئر ہڈ، کونسلر بریٹ مالیاتی اور وسائل اور کونسلر ٹریسٹن سوشل انکلوزن کمیونٹی سیفٹی اور ایکوالٹی کے پورٹ فولیوز دیئے گئے ہیں۔ کونسل لیڈر کونسلر وارڈ نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ نئی کابینہ برمنگھم کی ابادی کی بہتر نمائندہ ہے۔
تازہ ترین