• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین حضرت فاطمہؓ کے اسوہ حسنہ پرعمل کریں،پیرحسان حسیب الرحمٰن

کراچی(پ ر) سجادہ نشین دربار عالیہ محمدیہ عیدگاہ شریف روالپنڈی پیر محمد حسان حسیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ لخت جگر گوشہ رسولؐ حضرت فاطمہ زہرہؓ جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالاپل ریلوے گروانڈ میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج کی خواتین سیدہ کائنات کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر اپنے گھر کو جنت بناسکتی ہیں، محفل کے اختتام پر پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے امت مسلمہ کی سربلندی پاکستان اور عالم اسلام کے استحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔
تازہ ترین