• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراں فروشی پر358دکانداروں کے خلاف کارروائی،27کو جیل بھیج دیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی ہدایت پر شہر کے تمام علاقوں میں ماہ رمضان المبار ک :گراں فروشی کے خلاف انتظامیہ کی مہم جاری ہے۔کمشنر کراچی کی ہدایت پر ہفتہ کوکارروائی کر تے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران نے 358 گراں فروش دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جس میں 27 گراں فروشوں کو جیل بھیجا گیا مہم میں کارروائی کے دوران فروٹس، سبزی ،کریانہ ، دودھ،آٹا گوشت ، کھجلہ کھجور ، بیسن سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا میں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی کارروائی میں مجموعی طور پر 5لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا. کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ دکانداروں کو پابند کریں کہ وہ سرکاری نر خ کی فہرستیں نمایاں طور پر آویزاں کریں۔
تازہ ترین