• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن کورٹ لاہور،نواز شریف اور وزیراعظم عباسی کیخلاف اندراج مقدمے کی درخواست ، مزید دلائل طلب

لاہور(خبرنگارخصوصی)سیشن کورٹ میں نواز شریف اور وزیراعظم عباسی کیخلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر تھانہ پرانی انار کلی پولیس نے رپورٹ جمع کروا دی ،پولیس نے واقعہ کو تھانے کی حدود سے باہر قرار دیکر مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مزید دلائل طلب کر لیے، ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نےمقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی،درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے قومی سلامتی اداروں کے خلاف بیان دیا ہے جو ملک سے غداری کے زمرے میں آتا ہے، نواز شریف نے ملک دشمنوں کو خوش کرنے کے لیے قومی اداروں کے خلاف بیان دیا،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی اداروں کے خلاف بیان کی تردید نہیں کی بلکہ نواز شریف کی ترجمانی کی،تھانہ انارکلی پولیس نوازشریف کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی، درخواست پر مزید سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی گئی ۔
تازہ ترین