• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے کارکن کا قتل، خالد مقبول کی مذمت

کر اچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان گھوٹکی زون کے سابق زونل انچارج ومرکزی پنجاب کمیٹی کے رکن راناارشادکونامعلوم افرادنے اغواء کے بعدگولیاںمارکرانتہائی بے دردی سے شہید کردیا اوران کی لاش ٹھٹھہ کے علاقے میں پھینک دی۔ایم کیوایم کے سینئر کارکن اورانتہائی کٹھن حالات میںبھی تحریک سے وابستہ رہے اورتمام ترجبرومظالم کے باوجودایم کیوایم چھوڑ کر نہیں گئے۔ان کی شہادت کی خبرسن کرایم کیوایم پاکستان کے کارکنان میںشدیدغم وغصہ پایا جارہا ہے۔ رانا ارشاد شادی شدہ تھے اورانہوںنے سوگواران میںبیوہ اور تین بیٹے اورایک بیٹی چھوڑے ہیں،راناشہیدکی تدفین ان کے آبائی شہرگھوٹکی میںکی جائے گی ،شہیدکی نمازجنازہ اور تدفین میںشہیدکے عزیزواقارب ،اہل محلہ اورگھوٹکی زون کے ذمہ داران، کارکنان نے بڑی تعدادمیںشریک ہوئے جنہوں نے شہیدکی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔علاوہ ازیں ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے پنجاب کمیٹی کے رکن وگھوٹکی کے سابق زونل انچارج راناارشادکوگولیاںمارکر شہیدکرنے پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی راناارشادشہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیںصبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی گھڑی میںایم کیوایم کاایک ایک کارکن ان کے غم میںبرابرکاشریک ہے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ راناارشادشہیدکوجنت الفردوس میںاعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ وہمت عطاکرے،مزیدبراںایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے راناارشادکے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاکہ راناارشادکے بیمانہ قتل کانوٹس لیا جائے اوران کے قتل میںملوث عناصر کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائےرابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان نے کہاکہ راناارشادکاقتل ایم کیوایم کے خلاف جاری مظالم کاتسلسل ہے جس کامقصدایم کیو ایم کوختم کرناہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ راناارشادایم کیوایم کے سینئراورفعال کارکن تھے جنہوںنے اپنی ساری زندگی ایم کیوایم کی عملی جدوجہدکے لئے وقف کردی اورمرتے دم تک تحریک سے وابستگی قائم رکھی۔رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے اورکارکنان کی شہادت سے ایم کیوایم کے کارکنان کوخوف زدہ نہیںکیاجاسکتا، ایم کیوایم کے کارکنان کے حوصلے بلندہیںوہ کسی صورت ایم کیوایم کاساتھ نہیںچھوڑیںگے۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ اوراعلیٰ احکام سے مطالبہ کیاکہ راناارشادکے قتل کانوٹس لیاجائے اورقتل میںملوث عناصرکوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔
تازہ ترین