• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب،تیز رفتار ڈمپر کی پک اپ کو ٹکر، 2 افراد ہلاک ایک زخمی

حب ( نامہ نگار) پولیس تھانہ حب کے سامنے گزشتہ روز جانے والی حبکو پاؤر پروجیکٹ روڈ پر حب سٹی تھانہ کی حدود میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے ایک پک اپ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار گڈانی کے گوٹھ عمر حسن کا رہائشی چالیس سالہ محمد ہاشم ولد دلمراد بزنجواور ایک خاتون خیر بی بی زوجہ عالم خان جو کہ گڈانی کے گوٹھ وڈیرہ ولی محمد بزنجو کی رہائشی تھیں موقع ہی پر ہلاک ہوگئی جبکہ ایک اور خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے ۔پولیس نے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں گئیں جبکہ زخمی خاتون کو حب کے گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال پہنچا دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی پک اپ حب سے گڈانی کے گردو نواح کے مکینوں کو فی کس کرائے پر لانے لیجانے کا کام کرتی تھی ۔واقعہ میں ہلاک شدگان اور زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینس کے سینئر رضاکارعبدالمنان بلوچ نے مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے ورثا تک پہنچائی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ حب کے ایس ایچ او انسپیکٹر عطاء اللہ نما نی کی ہدایت پرپولیس کے سینئر سب انسپکٹر رانا ذوالفقار علی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع ہی پر پہنچ گئے جنہوں نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔
تازہ ترین