• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ میں تا ریخی ریفرنڈم ، 60فیصد عوام نے اسقاط حمل پر پا بندی ختم کرنے کی حمایت کر دی


ڈبلن ( اے ایف پی ، جنگ نیوز ) آئرلینڈ میں ہونیوالے تا ریخی ریفرنڈم میں 60فیصد آئرش عوام نے اسقاط حمل پر عائد پا بندی ختم کرنے کے حق میں ووٹ ڈالا ہے .

ابتدائی نتا ئج کے مطابق گیلوے ایسٹ میں 60فیصد، مغربی علاقے میں 63فیصد افراد نے اسقاط حمل پر پابندی ختم کے حق میں وو ڈالا ، پہلے 40حلقوں کے اپتدائی نتا ئج ریفرنڈم کے حق میں آئے،آئرش وزیراعظم لیو واراڈکر نے اسقاط حمل کے قانون میں تبدیلی کو اپنے ملک میں خاموش انقلاب قرار دیا ہے ۔

انہوں نے عوام کی بھاری اکثریت کی ریفرنڈم میں شرکت کو غیرمعمولی فعل قرار دیتے ہوئے اسے جمہوری مشق سے بھی تعبیر کیا۔

تازہ ترین