• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکھنؤ،پنشن کیلئے ماں کی لاش 5ماہ تک گھر میں چھپائے رکھی

لکھنؤ (جنگ نیوز ) 3بیٹوں اور بیٹی نے ماں کی موت کے بعد آخری رسوم 5 مہینے تک صرف اسلئے ادا نہیں کی کہ پنشن ملتی رہے، پولیس نے 3 بیٹوں کو حراست میں لیکر لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ پڑوسیوں نے بد بو پرولیس کو اطلاع دی۔پتہ چلا کہ بچوں نے آخری رسوم ادا کرنے کے بجائے ماں کی نعش کوگھر میں چھپاکر رکھ دیا کہ پنشن ملتی رہے۔بیٹوں نے پڑوسیوں کو کہہ رکھا تھا کہ ماں کوما میں ہے، پولیس نے لاش قبضے میں لی تو بیٹے اور بیٹی کہتے رہے کہ ماں مری نہیں ، ڈاکٹر پیوش کمار نے بتایا کی لاش پر کیمیکل کا لیپ لگا تھاجس سے لاش سڑی نہیں اور بدبو نہیں آئی۔
تازہ ترین