• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ کا اعلان نہیں کرسکتے، امریکی ایوان نمائندگان نے کانگریس کی اجازت لازمی قرار دیدی

ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ کا اعلان نہیں کرسکتے، امریکی ایوان نمائندگان نے کانگریس کی اجازت لازمی قرار دیدی

کراچی(نیوزڈیسک) امریکی صدر ایران کیخلاف جنگ کا اعلان نہیں کرسکتے، امریکی ایوان نمائندگان نے صدرکی جانب سے ایران کیخلاف جنگ کے اعلان کو کانگریس کی اجازت سے مشروط کردیا۔ غیرملکی ویب سائٹ نے ایرانی خبر رساں ادارےکا حوالہ دیتے ہوئےبتایا ہےکہ امریکی ایوان نمائندگان نے متفقہ طور پر امریکی نیشنل ڈیفنس بجٹ 2019میں ایک ترمیم شامل کرلی ہے جس کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کا اعلان امریکی کانگریس کی اجازت کے بغیر نہیں کیا جاسکتا، مذکورہ ترمیم گزشتہ روز ڈیموکریٹک رکن کیتھ مائوریس الیزن نے پیش کی جس کی ایوان کے دیگر ارکان نے حمایت کی اور اسے متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا۔ الیزن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میںلکھا کہ اس ترمیم کا واضح مقصد یہ تھاکہ امریکی عوام اور ارکان کانگریس ایران کیخلاف جنگ کا مطالبہ نہیں کر رہے۔

تازہ ترین