• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی شاندار بولنگ !لیکن انگلینڈ اننگز شکست سے بچ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلےٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کے جوز بٹلر اور ڈومینک بیس نے دوسری اننگز میں پاکستان کی شاندار بولنگ کے باوجودعمدہ بیٹنگ کی اور پاکستان کے 179رنز کی برتری سے انگلینڈ کو اننگز شکست سے بچاتے ہوئے دوسری اننگز میں 56رنز کی برتری دلا دی ہے۔ اس وقت جوز بٹلر 66رنز اور ڈومینک بیس 55رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور انگلینڈ کے 6کھلاڑی آئوٹ ہوچکے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر ، محمد عباس اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
تازہ ترین