• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی آبادی کم شمار کرنے سے ایوانوں میں نمائندگی کم ہو جائے گی،تاج حیدر

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سیکرٹری اطلاعات سینیٹر تاج حیدر نے وفاقی حکومت کی جانب سے مردم شماری کے نتائج کی مشترکہ مفادات کونسل کی عجلت میں بلائے گئے اجلاس میں توثیق کرنے کی کوشش پر سخت احتجاج کیا ہے۔سندھ کی آبادی کم شمار کرنے سے ایوانوں میں نمائندگی کم ہو جائے ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں شماریات ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی سمری اس معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہے جس پر سینیٹ میں تمام سیاسی پارٹیوں نے اتفاق کیا تھا۔ یہ معاہدہ اس اجلاس میں کیا گیا تھا جس کی سربراہی وزیراعظم نے کی تھی اور راجہ ظفرالحق نے سینیٹ کے اندر اس پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کی گارنٹی دی تھی، تاج حیدر نے کہا کہ سندھ اور فاٹا کی آبادی کم شمار کرنے سے نہ صرف منتخب ایوانوں میں ان کی نمائندگی کم ہو جائے گی بلکہ انہیں وسائل اور نوکریوں کے کوٹے میں کٹوتی بھی برداشت کرنی پڑے گی جس سے وفاق کی بنیاد پر ضرب لگے گی۔
تازہ ترین