• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں آبپاشی کیلئے پانی کی قلت میں شدت آگئی، ارسا

ملک میں آبپاشی کیلئے پانی کی قلت میں شدت آگئی، ارسا

ارسا کے مطابق ملک میں آبپاشی کے لئے پانی کی قلت میں شدت آگئی ہے۔ ترجمان ارسا کے مطابق مجموعی طور پر پانی کی قلت 49 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ پنجاب اور سندھ کو پانی کی فراہمی میں 51،51 فیصد کمی کا سامنا ہے ۔

ترجمان ارساکی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ دریاؤں میں پانی کی آمد 1 لاکھ 12 ہزار 900 سو کیوسک ہے، دریائوں سے پانی کا اخراج 1 لاکھ 19ہزار 300 سو کیوسک ہے، آبی ذخائر میں پانی کا ذخیرہ صرف 2لاکھ بیس ہزار ایکڑفٹ ہے۔

پنجاب کو 57 ہزار500 کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے ، سندھ کو 55 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے ، بلوچستان کو 8 ہزار اور خیبر پختونخوا کو 3100 سو کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے، اگر نہروں میں پانی کے نقصانات کو شامل کیا جائے تو پانی کی قلت 65سے 70فیصد تک ہے۔

گزشتہ برس آج کے دن پانی کا بہائو3لاکھ 75ہزار100کیوسک تھا، گزشتہ برس آج کے دن پانی کا ذخیرہ 3۔عشاریہ 6ملین ایکڑ فٹ تھا، رواں سال آج کے دن پانی کا ذخیرہ صفرعشاریہ 22ملین ایکڑ فٹ ہے ۔

تازہ ترین