• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاٹا کو 10 سال تک ٹیکسوں سے استثنیٰ کی قرارداد منظور

پاٹا کو 10 سال تک ٹیکسوں سے استثنیٰ کی قرارداد منظور

جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ کو 10 سال کے لیے ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے اور فاٹا کی طرح ہمیں بھی 100 ارب روپے سالانہ ترقیاتی پیکج دیا جائے۔

تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر حیدرعلی نے پاٹا کو 10 سال تک ٹیکسوں سے استثنیٰ دینے کی قرارداد پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔

قرارداد پر جے یو آئی ف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے دستخط کیے۔

قرارداد میں ملاکنڈ میں نافذ نظام شریعہ عدل کو بحال رکھنے اور فاٹا کی طرح پاٹا کو بھی 100 ارب روپے سالانہ پیکج دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ قرارداد میں پاٹا میں بجلی پر سبسڈی دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

تازہ ترین