• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور افغانستان میں محبتوں اور حقائق کو جگہ دینا ہو گی، ناصر جنجوعہ

 پاکستان اور افغانستان میں محبتوں اور حقائق کو جگہ دینا ہو گی، ناصر جنجوعہ

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو ماضی کے اختلافات بھلا کر محبتوں اور حقائق کو جگہ دینا ہو گی، امن دونوں ممالک کی مشترکہ اور اہم ضرورت ہے۔

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے اعلیٰ سطح کے افغان وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ سطح پر تعاون کے فروغ اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک افغان ایکشن پلان برائے تعاون و ہم آہنگی کے بروقت اور موثر اطلاق پر زور دیا گیا۔

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اپنے عہد پر قائم اور پر عزم ہے، افغانستان کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیں گے، دفاع، انٹیلی جنس، سفارتی، سیاسی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ہمیں مستقبل کی راہیں تلاش کرنا ہیں، ماضی کے اختلافات بھلا کر محبتوں اور حقائق کو جگہ دینا ہو گی، پاک افغان ایکشن پلان برائے تعاون و ہم آہنگی کا موثر اطلاق مستقبل کو تابناک بنائے گا۔

تازہ ترین